لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،مولانامحبوب الحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کا کام تمام عبادات کا خلاصہ ہے۔ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔ عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو قرآن محفوظ ہے۔ ختم نبوت کی بر کت سے دین اسلام کی تعلیمات محفوظ ہیں۔ اگر درمیان سے عقیدہ ختم نبوت کو نکال دیا جائے نہ دین باقی رہتا ہے نہ دین اسلام کی تعلیمات باقی رہتی ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے۔ علماء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈا ہے۔پاک فوج کی وجہ سے ملکی سرحدا ت محفوظ ہیں۔ مقررین نے کہاکہ پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا سراسرملک دشمن ایجنڈاہے جسے کوئی پاکستانی برداشت نہیں کرسکتا۔
آلہ کارآئین کی اسلامی دفعات کیخلاف مہم جوئی بند کریں:مولانا عزیز الرحمن ثانی
May 20, 2023