لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ پرتشدد کاروائیاں، ظلم و زیادتی کا ارتکاب اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی سے انتشار پیدا ہوا۔ یہ بات انہوں نے قرآن اکیڈمی لاہور میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ہمارا ملک انارکی کا شکار ہو چکا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن نے 9 مئی کو ہر شے کو تہہ و بالا کر دیا اور دوسری طرف خود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی مسلسل دھجیاں ا±ڑا رہے ہیں۔
پرتشدد کاروائیاں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی سے انتشار پیدا ہوا:شجاع الدین شیخ
May 20, 2023