لاہور (کامرس رپورٹر) بیکنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے کوتھم جوہر ٹا¶ن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباءاور طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ کالج کے سٹوڈنٹس نے مختلف قسم کی بیکری کی مصنوعات بنائی۔ جن میں کیک‘ بسکٹس‘ کپ کیک‘ بریڈ‘ کوکیز‘ فروٹ ٹارٹس شامل ہیں۔ اس موقع پر ایگیزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم جوہر ٹا¶ن میاں شاہد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوتھم نہ صرف تعلیم مہیا کرتا ہے بلکہ ہنر بھی سکھاتا ہے جس سے نوجوان نسل اپنے مستقبل کو روشن کر سکتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر میاں جاوید (ہیڈ آف ماس کمیونیکیشن یو ایم ٹی) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کی محنت کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر طلباءاور طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
بیکنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب ،سٹوڈنٹس کی محنت کو سراہا
May 20, 2023