پتوکی (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی میں لوڈشیڈنگ کے نام پر16گھنٹے تک سوئی گیس غائب رہنے لگی۔ صارفین شدید پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی و نواح پھولنگر، حبیب آباد، سرائے مغل سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے نام پر 16گھنٹے سے زائد گیس بند کی جانے لگی۔ جبکہ متعدد گنجان آباد علاقوں میں کم پریشر کے باعث 24گھنٹے گیس بند رہنا معمول بن گیا۔ سماجی رہنما عابد غلام حسین گورائیہ ایڈووکیٹ، مہر میاں مبشر نوید، چوہدری ندیم اکرم، سعید احمد ناگی، ملک م©حمد زمان ودیگر نے پریس کلب پتوکی میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرائیں۔
گیس لوڈ شیڈنگ
پتوکی: لوڈ شیڈنگ کے نام پر 16 گھنٹے سوئی گیس غائب رہنے لگی
May 20, 2023