حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) حجرہ شاہ مقیم میں نویں جماعت کی طالبہ سے سگے باپ کی تین سال تک زیادتی‘ بیوی نے دونوں باپ بیٹی کو حالت غیر میں دیکھ کر شور کر کے اہل علاقہ کو بلوا لیا۔ پولیس کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا‘ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ راجووال کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ (ش) نے اپنے سگے باپ افضل کمبوہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے مقامی پولیس کو بتایا کہ اس کا حقیقی باپ جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مسلسل تین سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ درندہ صفت انسان گن پوائنٹ پر اپنی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور بار بار دھمکیاں دیتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا تو لنک نہر میں پھینک دوں گا۔ گزشتہ روز (ش) گھر میں اکیلی تھی اور اس کی والدہ گھر کے باہر تھی کہ ملزم افضل کموہ نے زبردستی پکڑ کر گن پوائنٹ پر زیادتی کر رہا تھا کہ اچانک اس کی بیوی آگئی۔ پولیس اور دیگر لوگوں کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے رجوع کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم مہر محمد اسماعیل نے کہا ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوئی جائے گی۔
زیادتی