کراچی (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گے۔محکمہ تعلیم نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں اور کالجز پر ہوگا۔سندھ بھر اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور جو اسکول یا کالج اسکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔