لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے وائس چانسلر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کو خاتون ٹیچر کی تنخواہ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ زیب النساءکے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ 2016 میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر ٹیچر بھرتی کیا گیا۔ دو دفعہ عدالت نے وائس چانسلر کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا، 2021 میں عدالتی حکم کے باوجود مستقل کرنے کی بجائے نکال دیا گیا۔ وائس چانسلر نے معاملے کو ذاتی عناد کا مسئلہ بنا رکھا ہے۔ عدالت نے وائس چانسلر کو بلا کر سرزنش بھی کی۔ وائس چانسلر نے اب درخواست گزار کی تنخواہ روک رکھی ہے۔ تنخواہ بند ہونے سے درخواست گزار کیلئے گزارہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت وائس چانسلر کو بطور ٹیچر ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے۔
تنخواہ بحالی
ہائیکورٹ : وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو خاتون ٹیچر کی تنخواہ بحالی کا حکم
May 20, 2023