آرٹیکل چار ‘بنیادی حقوق کےخلاف قانون نافذ نہیں ہو سکتا‘ بابر اعوان

اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر قانون دان بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے آرڈرز غیر آئینی ہیں،وہ قانون جو آئین کے ارٹیکل چار اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں،وہ نافذ العمل نہیں ہو سکتا،جس نے بھی توڑ پھوڑ کی ہے وہ قابل مذمت ہیں،جس نے لوگوں کی ہڈیاں توڑی،چادر چار دیواری پامال کی وہ کیوں قابل مذمت نہیں؟،ایوان پاکستان میں پاکستانی فوجی عدالتوں کی مخالفت کرے گا،وہ میں ہوں گا،ججز کی حالت دیکھ کر حکمرانوں کے آنسو گرنے چاہیں،مولوی کا پرائیوٹ رینٹ اے کرواڈ لشکر بندوق لیکر گھوم رہا ہے،پرائیوٹ لشکر کے لیے آئین میں لکھا ہوا ہے،آئین پاکستان سرزمین بے آئین پر بے توقیر کیا جارہا ہے،پی ڈی ایم والوں کے ریاست کو گالی دینے پر کیا دفعہ 144لگی؟،ہم عدالتوں میں پیش ہوں تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...