تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ مزید برآں اسرائیلی فوج نے علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں فوج کو اولڈ سٹی کی گلیوں میں آنسو گیس پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی یہودی آبادی کاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نابلس: فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ، متعدد زخمی
May 20, 2023