وکلاء، سول سوسائٹی کی تنظیموںکاتکبیر کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان 


لاہور(نیوز رپورٹر )ملک بھر سے وکلاءاور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموںنے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت مینار پاکستان ہونے والی تکبیر کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اورکہا ہے کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے خاتمے اور اتحادویکجہتی کے حوالے سے ہونے والی اس کانفرنس میں لاہور سمیت دیگر شہروں و علاقوں سے وکلاءاور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد بڑی تعدا د میں شریک ہوں گے۔ پاک کشمیر لائرز فورم، نظریہ پاکستان لائرز فورم ،حرمت رسول لائرز فورم، احباب لائرز فورم اور پاک سول سوسائٹی کے عہدیداران نے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر مینار پاکستان گراو¿نڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کو تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔پاک کشمیر لائرز فورم کے تحت گزشتہ روز مقامی ہال میں ایک بڑا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری اسد منظور بٹ، پاک کشمیر لائرز فورم کے صدر رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ، محمد احسن ورک ، مہرعبدالشکور ، ملک خرم دستگیرامیدوار برائے صدر لاہور بار کونسل، وسیم ریحان ایڈووکیٹ،ملک بلال احمد ،نعیم احمد و دیگر وکلاءنے خطاب کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار بھی موجود تھے۔ وکلاءرہنماو¿ںکا کہنا تھا کہ 28مئی کو ہونے والی تکبیر کانفرنس ملک میں نفرت و انتقام کی سیاست، مہنگائی و غربت کے خاتمے اور قومی اتحاد کے حوالے سے اہم سنگا میل ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...