لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور سراج الحق ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد نے ژوب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق پر حملے ملک دشمنوں کی کارروائی ہے جو پاکستان میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مذہبی سیاسی رہنماو¿ں پر حملوں کا مقصد وطن عزیز میں افراتفری و فتنہ و فساد کی فضاءپیدا کرنا اور قومی سلامتی کو نشانہ بنانا ہے۔انہوں واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کو پروان چڑھانے والے ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے زخمی ہونے والے کارکنان کیلئے دعا خیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطاء فرمائے( آمین)