مسئلہ کشمیر کا یک طرفہ فیصلہ قابل  قبول نہیں ہو گا:علامہ ہشام الٰہی 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا ہے کہ بھارت نے اگر مسئلہ کشمیر کا یک طرفہ فیصلہ کیا قابل قبول نہیں ہو گا۔ پاکستانی اعلیٰ حکام کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہئے۔ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی حق رائے سے ہی حل ہو نا چاہئے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا پاکستان کی افواج ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان، تحریک دفاع اسلام و پاکستان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...