لاہور(خبرنگار)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے پارکنگ سائٹس پر اوور چارجنگ کرنے والوں سے زیروٹالرنس کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ لاہور میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرپارکنگ کا نظام بنانے کیلئے سٹریٹیجک اینڈ بزنس پلان بنایا جائے۔ اس مقصد کیلئے پارکنگ کمپنی کی کمپیوٹرائزیشن اور آو¿ٹ سورسنگ سمیت دیگر تجاویز پر کام کیا جائے۔نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد سے لاہور پارکنگ کمپنی کے نئے تعینات ہونے والے سی ای اوبلال فیروز نے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد نے ہدایت کی کہ پارکنگ کمپنی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری کروائی جائے اورکمپنی کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ پرانے پارکنگ ٹکٹ جاری کرکے شہریوں کو لوٹنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ پارکنگ فیس کے ریٹس نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔ موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ گاڑی کی 30 روپے ہے۔ شہری زائد رقم ادا نہ کریں۔