لاہور ( خصوصی نامہ نگار) 13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی، ورلڈپاسبان ختم نبوت،مسلم لیگ (علماو¿مشائخ)، جماعت اسلامی،جمعیت علماءِ اہلسنت،مجلس احراراسلام ، جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، چاروں مسالک علماءکونسل ، خاکسارتحریک اورتحریک آزادی کشمیر کے رہنماو¿ں کنوینئر الائنس علامہ محمد ممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزحافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمدالیاس چنیوٹی اور پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،سردارمحمدخان لغاری،میاں محمد اویس، شیخ محمدنعیم بادشاہ سلفی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،علامہ عاشق حسین رضوی، حافظ کاظم رضا نقوی ودیگرنے ایوان امیرشریعت میں الائنس کے منعقدہ اجلاس میں سیاست کی آڑمیں دہشتگردی آرمی وقومی اورعوامی تنصیبات پرحملوں ،توڑپھوڑ اور گھراو¿، جلاو¿ کے المناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے المیہ 9مئی کوملکی تاریخ کاایک بدترین سیاہ دن قراردیاہے۔ اورکہاہے کہ سیاسی دہشتگردی وملک دشمن کاروائیوں کے پیچھے امریکہ واسرائیل اوربھارت کاہاتھ کارفرماہے ۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔