نیشنل گیمز‘واپڈا نے مینز‘ویمنز ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لئے 

May 20, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں مینز ہاکی کا فائنل میچ واپڈا نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیاجو کہ واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔مہمان خصوصی پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی چیئرپرسن و سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا تھیں۔ پہلے ہاف میں آرمی کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی دوسرے ہاف میں واپڈا نے گول کر کے میچ برابر کر دیا تاہم میچ کے آخری لمحات میں واپڈا نے ایک اور گول کرکے فائنل اپنے نام کرکے لوگڈ میڈل جیت لیا۔آرمی سلور میڈل کےساتھ دوسرے اور ائیر فورس کانسی تمغہ کےساتھ تیسری پوزیش حاصل کر سکی ۔ خواتین ہاکی ایونٹ کا فائنل واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا واپڈا کی کھلاڑیوں آرمی کے گول پوسٹ پر کامیاب حملے کئے واپڈا نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ۔آرمی نے سلور میڈل کےساتھ دوسری جبکہ پنجاب نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی فرح عظیم شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں