لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے سلیکٹ ٹیم نے پاکستان شاہینز کو دوسرے ون ڈے میں80رنز سے شکست دے کر چھ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم 38.5اوورز میں 236رنز پر آﺅ ٹ ہوگئی ۔ عامر جمال نے 5‘کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان شاہینزٹیم 37.3اوورز میں 156رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ کپتان عمران بٹ 45‘مبصر خان 44اور محمد حریرہ 33رنز بناکر نمایان رہے ۔ بلیسنگ موذا ربانی نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔بلیسنگ موذا ربانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو دوسرا ون ڈے بھی 80رنز سے ہر ادیا
May 20, 2023