بیڈ منٹن : کے پی کے ‘آرمی ‘واپڈا  کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)34ویں نیشنل گیمز کے مرد اور خواتین کے سنگل اور ڈبلز بیڈمنٹن ایونٹ میں کے پی کے‘ آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ مرد اور خواتین کے سنگل اور ڈبل بیڈمنٹن ایونٹ کے مقابلے ہوئے ۔مرد وں کے سنگلز سیمی فائنلز میں کے پی نے آرمی کو آرمی نے واپڈا کو شکست دی جبکہ ویمن سنگلز سیمی فائنلز میں واپڈا نے پنجاب کوواپڈانے سندھ کو شکست دی۔مرد ڈبلز سیمی فائنلز میں واپڈا نے آرمی کو آرمی نے واپڈا کو ویمن ڈبلز سیمی فائنلز میں ‘واپڈانے آرمی کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنلز میں آرمی نے پنجاب کو ‘واپڈا نے آرمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن