نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں  میں آرمی کی برتری برقرار


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں میں آرمی کی برتری برقرار ہے، مزید تین گولڈ میڈلز جیت لئے۔مینز 50 میٹر رائفل پرون میں آرمی کے عاقب لطیف نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 621.7 کے سکور کےساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنا دیا۔50 میٹر رائفل پرون انفرادی ایونٹ میں نیوی کے محمد عثمان اور غفران عادل نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔
ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ، ایئرفورس نے سلور اور آرمی نے برانز میڈل جیتا۔خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل میں نیوی کی مہک فاطمہ نے گولڈ، آرمی کی کنزہ نے سلور میڈل جیتا۔10 میٹر ویمن ایئر رائفل کے ٹیم ایونٹ میں آرمی کا گولڈ، نیوی کا سلور اور ایچ ای سی کا برانز میڈل رہا۔اولمپک ٹریپ ایونٹ کے تینوں انفرادی میڈلز آرمی کے شوٹرز نے جیتے۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عامر اقبال نے گولڈ، لیفٹیننٹ کرنل فاروق ندیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔اولمپک ٹریپ کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور ایئر فورس نے برانز میڈل جیتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...