بابر اعظم کی توجہ فٹنس پر مرکوز ، جم میں ٹریننگ کی تصاویر وائرل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ فی الحال نہ ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کمٹمنٹ دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ملک میں یا انٹرنیشنل لیول پر فی الحال کرکٹ سے دور بابر اعظم ان دنوں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔بابر اعظم نے اس حوالے سے اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی ہیں۔کپتان کو جِم میں ٹریننگ کرتا دیکھ کر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں میدان میں بیٹنگ کرتا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...