لاہور(کامرس رپورٹر )لاہورٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے حکومت ریفنڈز کے موجودہ طریق کار پرنظر ثانی کرکے اصلاحات کی طرف پیشرفت کرے۔ اربوں روپے کے ریفنڈز کرنے سے مقامی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ہو جاتی ہے جبکہ مارک اپ انتہا ئی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص بینکوں سے قرض لے کر سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بار کے ممبران اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرفرمان الٰہی،عرفان خاں،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔طارق محمود نے کہا کہ ایف بی آر کے محکمے کی کوئی ساکھ نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان اسے پولیس کے محکمے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
حکومت ریفنڈز طریق کار پرنظر ثانی ،اصلاحات کرے:طارق محمود میو
May 20, 2023