کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی کا رجحا ن رہا او ر 100انڈیکس150سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری تیزی سے54.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی برھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ٹیلی کام ،فوڈز ،بینکنگ ،ریفائنری اور فارما کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41600پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ سے انڈیکس مذکورہ سطح کو برقرار تو نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ تیزی کیساتھ بند ہوا اور 100انڈیکس میں 157.11 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41442.08پوائنٹس سے بڑھ کر41599.19پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 28.26 پوائنٹس کے اضافے سے 30انڈیکس 14760.09پوائنٹس سے بڑھ کر 14788.35پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27442.10پوائنٹس سے بڑھ کر27644.47پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 45 ارب 85 کروڑ 19 لاکھ 23 ہزار 379 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62 کھرب 17 ارب 90 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار 955 روپے سے بڑھ کر62کھرب63ارب75کروڑ 63لاکھ74 ہزار334روپے رہ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز3ارب روپے مالیت کے12کروڑ3لاکھ 73ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔جبکہ جمعرات کو3ارب روپے مالیت کے10کروڑ13لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر315کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،115میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ99لاکھ ،ایئر لنک کمیونیکیشن 60لاکھ96ہزار ،دی سرل کمپنی48لاکھ64ہزار ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 47لاکھ79ہزار اور پاک پیٹرولیم 45لاکھ26ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا? میں1000.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر21800.00روپے ہو گئی اسی طرح166.25روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت6416.25روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے بھا? میں349.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 8000.00روپے ہو گئی اسی طرح57.75روپے کے اضافے سے خیبر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت712.25روپے پر آ گئی۔