لاہور(کامرس رپورٹر) مزار قائد پر مشعل روشن ہونے کے بعد 34ویں قومی کھیلوں کا با ضا بطہ آغاز 6مئی 2023 کو 34 ویں قومی کھیلوںکی مشعل مزار قائد، قائد کراچی میں روشن کی گئی ۔ قومی کھیلوں کی مشعل کا یہ سفر تمام صو بائی ہیڈ کوارٹرز اور آزا د جمو ں و کشمیر سے ہوتے ہوئے اپنی آخری منزل کوئٹہ پر جا کر اختتام پذیر ہوگا جہاں یہ 22مئی سے 30مئی تک منعقد ہونے والے قومی کھیلوں کے دوران بدستورروشن رہے گی ۔ 34ویں قومی کھیلوںمشعل کا سفر ( Torch Rally) تمام صوبوں کی وطن سے محبت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔جہاں اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقاریب سے پاکستا ن کی متنوع ثقافت کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے وہیں ان کھیلوں کے ذریعے ہم وطنوں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔کراچی سے شروع ہونا والا مشعل کا یہ سفر اپنی آخری منزل پر اخوت یونیورسٹی پہنچے گا۔ یہاں پاکستان کے تمام صوں کی نما ئند گی کرنے والے اتھلیٹس کو اخو ت یونیو رسٹی کے طلبہ کی جانب سے خو ش آمدید کہا جائے گا ۔ اس سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلبہ اور ملک بھر سے آئے اتھلیٹس کے ما بین دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ اس اقدام سے ہمارے معاشرے پر بھی مثبت اور در رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ یہاں منعقد ہونے والی پروقار تقریب کے بعد34ویں قومی کھیلوں کی یہ مشعل اخو ت کی جانب سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ز ، حکومت بلو چستان کے حوالے کی جائے گی جو اسے کوئٹہ اور بلوچستا ن کے دوسرے مقامات پر لے کر جائیں گے ۔یاد رہے بلو چستا ن اس سال قومی کھیلوں کا میز با ن ہے ۔اس گرا ں قدر اور تا ریخ سا ز موقع کی فراہمی پر اخوت پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کا تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔