کراچی میں گرفتار سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ڈسٹرکٹ جیل شکار پور بھیجا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عمران اسماعیل کو 30 دن تحویل میں رکھا جائےگا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے جلاؤ گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے لیے لوگوں کو اکسایا، جب کہ ملک اور قوم کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔