شائقین ہمارا سرمایہ ہیں، قلندرز شائقین کے دلوں میں بستے ہیں۔

لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام منفرد شناخت رکھتا ہے۔
شائقین ہمارا سرمایہ ہیں، قلندرز شائقین کے دلوں میں بستے ہیں۔
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کی باتیں
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کہتے ہیں کہ ہمارا پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام پاکستان بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک امید ہے۔ پی ڈی پی نے نوجوانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ دو روز قبل ہی ہمارے فاسٹ باو¿لر زمان خان کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ گئے ہیں اس سے پہلے انہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔ مسلسل دو برس تک وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے رہے۔ ان دو برسوں میں قلندرز نے ٹائٹل بھی جیتا ان کامیابیوں میں زمان خان نے شاہین آفریدی، حارث روف، ڈیوڈ ویسا، راشد خان سمیت دیگر باو¿لرز کے ساتھ مل کر ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ کشمیر سے ایک نوجوان لاہور قلندرز کے پاس آئے پی ایس ایل میں چمکے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہو اور پھر وہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلا جائے اس سے زیادہ خوشی اور بڑی کامیابی کیا ہو گی۔ اس سے پہلے حارث روف کی مثال ہے کیسے ہم نے اسے اوپن ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا، اسے تیار کیا، ہمارے کوچنگ سٹاف نے حارث پر محنت کی اسے آسٹریلیا بھیجا وہاں وہ بگ بیش کھیلا پھر پاکستان کی نمائندگی کی اور آج وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل اور اہم رکن ہے۔ اسی طرح شاہین آفریدی، فخر زمان سمیت کئی مثالیں ہیں۔ ہمیں اس پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی وجہ سے ہمیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن ہمارا مقصد واضح تھا یہی وجہ ہے کہ ہم برے نتائج سے گھبرانے کے بجائے مقصد کے ساتھ جڑے رہے اور پھر ہمیں ایسی کامیابی ملی کہ جو پی ایس ایل کے آٹھ ایڈیشنز میں کسی کو نہیں ملی۔ قلندرز آج پاکستان کی سب سے مقبول، متحرک اور سب سے پسندیدہ فرنچائز ہے۔ شائقین ہمارا سرمایہ ہیں اور قلندرز اپنے شائقین کے دلوں میں بستے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بننے کے بعد توقعات میں اضافہ ہوا ہے کوشش کریں گے کہ کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولیں اور ملک کے طول و عرض میں پھیلے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔ ہم صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی کام کریں گے۔ قومی کھیل ہاکی کو ماضی والے مقام پر لانے کے لیے بھی کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن