جب ججزآبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے : شیخ رشید

May 20, 2023 | 12:16

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین وقانون اورعدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے، صرف عدالت کے اندرسے ہی گرفتارنہیں کیاجارہا بلکہ ضمانت ہونے پردوسرے کیس یادوسرے صوبے کی پولیس گرفتارکرلیتی ہے ،ججز کہہ رہے ہیں کے ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے آئین کیساتھ جسطرح مذاق ہورہاہے، ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشیداحمد کاکہنا تھا کہ ڈالر302کاآئی ایم ایف سے کٹی،ایف بی آرڈارکیخلاف، افوہوں کی زدمیں کاروبارنہیں توریونیو بھی نہیں خیالی بجٹ اورعدالتی فیصلوں سے فراری مزید تباہی پھیلائیگاپڑھے لکھے لوگوں کوبے گناہ گرفتارکیاجارہاہے تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں غسل خانوں میں بندکیاجارہا ہے جب ججزآبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ جیلوں کی بات چھوڑیں درجنوں پڑھے لکھے بیگناہ تھانوں میں بند ہیں جب یہ پڑھالکھانوجوان باہرنکلے گاملک چھوڑجائیگایاانتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائیگا،عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرے کاحصہ بناسکتی ہیں راستہ عدالتوں سے ہی نکلے گا،اسپیکر72ایم این ایز کو کبھی اسمبلی نہیں آنے دیگا،عدلیہ کے فیصلے کی نافرمانی کرے گا۔

مزیدخبریں