انڈر 20 یوتھ فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ارجنٹائن میں ہفتے کے روز ایک نیا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد عراقی قومی ٹیم کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ مقابلے میں 23 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ اس سکینڈل میں ایک کھلاڑی پر جمعرات کو جنسی ہراسیت کا الزام لگایا گیا ہے۔عراقی کھلاڑی پر عاید کردہ الزام میں کہا گیا ہے کہ اس نے گذشتہ جمعرات کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے 60 کلومیٹر دور لاپلاٹا شہر کےDazzler ہوٹل کی ایک خاتون کو ہراساں کیا ہے۔خاتون ملازمہ نےدعویٰ کیا کہ عراقی کھلاڑی نے ہوٹل میں قیام کے دوران اسے جسم کے نازک حصےکو چھونے پر مجبور کیا تو خاتون نے اس پر مزاحمت کی اور مدد کے لیے چیخنا شروع کر دیا۔ارجنٹائن کے مقامی میڈیا اور بالخصوص ’ال ایڈیٹر پلیٹنس‘ اسپورٹس اخبار کی ویب گاہ کےحوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل کی ملازمہ نے بتایا کہ مبینہ ہراسانی کے اس واقعے کے بعد فیفا کے مینیجرز کی طرف سے ہوٹل میں ایک میٹنگ ہوئی۔عراقی قومی ٹیم نے مترجم کی موجودگی میں فیصلہ کیا کہ ہراساں کرنے والے کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ جو کچھ ہوا اسے غلطی مان کر نظر انداز کر دیا جائے اور متاثرہ خاتون کھلاڑی کے خلاف کسی قسم کی شکایت نہ کرے۔دوسری جانب عراقی ٹیم نے کسی کھلاڑی کی طرف سے خاتون کو ہراساں کرنے کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
ہراسانی سکینڈل کی وجہ سے عراق کی فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ خطرے میں
May 20, 2023 | 13:58