امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں: کرغز وزارت تعلیم

May 20, 2024 | 00:05

ویب ڈیسک

کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن واپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے. فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی یونیورسٹیوں میں مقیم غیرملکی طلبا پر، جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل تھے، مقامی طلبا نے دھاوا بول دیا تھا، اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں