پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے:شاہد آفریدی

May 20, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔  صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کریگا، پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیے جو آغاز میں 6اوور اچھا کھیلے۔ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کیساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ امریکہ کی وکٹیں بیٹرز کیلئے سازگار ہونگی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے، تیمور مرزا ٹیپ بال کرکٹ کا اچھا کھلاڑی ہے لیکن وہ پھر بھی شاہد آفریدی نہیں بن سکتا۔ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے۔پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں، چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے۔ 

مزیدخبریں