لاہور( کامرس رپورٹر) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے حکومت سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی میں معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ بھر میں کارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرزکے قیام کے ماڈل کو بحال کیا جائے جس سے اس صنعت سے وابستہ ہنر مندوںکو مناسب تربیت اور مینوفیکچررز کو سہولیات فراہم ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائزہ اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا عالمی نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری مصنوعات کی مناسب تشہیر ہوتی ہے ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبوں خصوصاً ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو بچانے کی غرض سے خصوصی پیکج دیا جائے۔ تاکہ اس سے وابستہ ہنر مندوں کی سرپرستی ممکن ہو سکے۔
کارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرزکے قیام کے ماڈل کو بحال کیا جائے:اعجاز الرحمان
May 20, 2024