سالانہ 6ارب سے زائد ٹیکس ادائیگی پرلاجسٹکس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ ملنا چاہیے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکسز کی مد میں سالانہ 6ارب سے زائد کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ لاجسٹکس کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ ملنا چاہیے۔ پیفاٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے 400 سے زائد طلبہ کو ڈپلومہ کروا کر فیلڈ میں کامیاب بزنس مین دیئے گئے۔ لاہورمیں پیفا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ طلبہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے اس شعبے میں ڈپلومہ حاصل کرتے تھے تاہم پیفا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے 6ماہ کا ڈپلومہ صرف 40 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔  وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ لاجسٹک کے شعبے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن