شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سینئر ممبر ومعروف قانون دان میاں پرویز حسین نے چوہدری ولائت حسین ایڈووکیٹ گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں رائے محمد اشفاق کھرل ایڈووکیٹ،میاں غلام رسول ایڈووکیٹ، چوہدری ایم بی طاہر ایڈووکیٹ، نذیر احمد وینس، سید ساجد الرحمن،خان نیازاحمد خان،محمد ارشد ورک، رانا وزیر علی، مرزا ذوالفقار علی،گل شیر ورک،اطہر بدرایڈووکیٹ ، احسان اللہ ڈوگر،طاہر محمود تنگ،احسان اللہ ڈوگر ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈرچوہدری ولائت حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ صدارتی انتخابات کیلئے چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ کی نامزدگی کا فیصلہ نہایت سوچ بچار اور وکلاء کے پرزور مطالبہ پر کیا گیا ہے جو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
شیخوپورہ: پرویز حسین کی طرف سے امجد علی کے اعزاز میں ظہرانہ
May 20, 2024