شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اورجرمانوں کے باوجودشیخوپورہ کے متعدد دکانداروں ہوٹل مالکان تندوروں میگا مالزاورسبزیوں پھلوں کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں،اکثرسپرسٹورز پرغیرمعیاری اشیاء خورونوش کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے۔ ضلعی حکومت کی طرف سے120گرام نان کی قیمت20روپے او رروٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے مگر بلا ترتیب نان 25سے30روپے اور خمیری روٹی25روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اسی طرح سبزیوں پھلوں کی قیمتیں بھی مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے ، گوشت کی مختلف قیمتیں ازخود مقرر کر رکھی ہے بکرے کے گوشت23سوروپے کلوگائے کا گوشت1ہزار سے12 سو روپے کلو جبکہ چکن ایک اکثرسٹالزپرمختلف ریٹ آویزاں کئے گئے ہیں۔
شیخوپورہ:جرمانوں کے باوجود سبزی،پھلوں کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول
May 20, 2024