قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے صدرمہر محمد شریف اورچیئرمین مہر جاوید کی قیادت میں جے ایس گروپ پریس کلب قصور کے وفدسے تعارفی میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاصحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ جرائم کے خاتمے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔صحافی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کریں، فوری اوربلا تفریق کارروائی کی جائیگی۔ صحافیوں اور پولیس کا اچھا ریلیشن شپ جرائم کے خاتمے کیلئے بہت ضروری ہے۔ مہر محمد شریف صدر اورچیئرمین مہر جاوید جے ایس گروپ پریس کلب قصور نے ڈی پی او قصور کو جرائم کے خاتمے کیلئے اپنے گروپ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ ہے:ڈی پی او قصور
May 20, 2024