شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گلی بازاروں اورمارکیٹوں میں تجاوزات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیاہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے،مین بازاراوراس سے ملحقہ بازاروں،گلیوں چوک امام بارگاہ جناح پارک سمیت عزیز بھٹی روڈ لاہور روڈ پر ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اسی طرح شہر میں جگہ جگہ موٹرسائیکل کے غیر قانونی اڈے قائم ہے جو ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ڈال رہے ہیں مین بازار کے اکثر دوکانداروں نے اپنی دکاندوں کے آگے ریڑھی خوانچے لگا کر ان سے روزانہ ہزارون روپے جگا بھی وصول کر رہے ہیں دوسری طرف بلدیہ شیخوپورہ کے بعض اہلکار بھی تجاوزات کرنے والے لوگوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔