شیخوپورہ:5فیصد کمی کے بعد بس سٹینڈ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںنمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹروقاراحمد خان کی ہدایات پر سیکرٹری ڈی اے آرٹی اقصیٰ ریاض نے تمام روٹس پرکرایوںمیں 5 فیصد تک کمی کرکے نیا کرایہ نامہ تمام بس اور ویگن سٹینڈز پر آویزاںکردیا ہے کرایوںمیںکمی کے سلسلہ میں تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈامنیجرز سے باقاعدہ میٹنگ کی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائیں۔ اس موقع پر انسپکٹر ڈی اے آر ٹی اظہار شاہ ،شہزاد احمد ودیگر بھی موجودتھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹر بھی کرایوںمیںکمی کرکے عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن