ننکانہ صاحب(نامہ نگار)رائس ملزاورسیلہ پراسیسنگ یونٹس آلودہ پانی زیرزمین ڈالنے لگے،کئی شہروں اورقصبوں میں زیر زمین پانی آلودہ ہونے سے لوگ ہیپاٹائٹس اورپیٹ سمیت کئی موذی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات حکام نے چپ سادھ لی،سماجی اورشہری تنظیموں کااعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ،ضلع ننکانہ صاحب کاشماران اضلاع میں ہوتاہے جہاں اعلیٰ کوالٹی کاچاول تیارکیاجاتا ہے جوبیرون ممالک درآمد بھی کیا جاتا ہے ۔ مختلف اقسام کے چاول کی تیاری کیلئے سیلہ پراسیسنگ یونٹس میں پانی میں نمک اور مختلف کیمیکلزڈال کردھان کوپراسیس کروایاجاتا ہے جس کے بعداس کیمیکل ملے زہریلے پانی کو قریبی ندی نالوں یا نالہ ڈیک میں پھینک دیا جاتا ہے ۔
ننکانہ صاحب:سیلہ پراسیسنگ یونٹس آلودہ پانی زیرزمین ڈالنے لگے
May 20, 2024