شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ کا ٹریفک پولیس کے لائسنس برانچ ،ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور ڈرائیونگ گرائونڈ کا دورہ یہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائز ہ لیا، ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل نے مکمل طور پر بریفنگ دی اور ٹریفک ڈرائیونگ سکول ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سائلین کو دی جانیوالی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا ۔اس موقع پر اے ایس پی سٹی ڈاکٹر خدیجہ عمر سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے کہاکہ مہذب اقوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہیں ٹریفک ٹریننگ سکول کی تزئین وآرائش اور سیکھنے کیلئے آنیوالوں کو دی جانیوالی سہولیات بہترین عمل ہے ۔