بچیکی:برطانوی شہری کوحوالات میں بندکرنے کامعاملہ،انکوائری کا حکم

بچیکی(نامہ نگار)برطانوی شہری کوایس ایچ اوتھانہ بڑاگھر نے حوالا ت میں بند کر دیا۔3 گھنٹے تک ڈرادھمکاکر50 ہزاررشوت لیکرچھوڑدیا۔شہری کی درخواست پرآر پی اوشیخوپورہ اطہراسماعیل نے ڈی پی اوننکانہ صائد عزیزکوانکوائری کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔قصبہ بچیکی کے رہائشی برطانوی شہری راناعلی خالد اپنے رشتہ داروںکے ہمراہ 9مئی کودوست کی دعوت پرچک نمبر54/4 جارہے تھے کہ سید والہ روڈپرکوٹ احمد آبادکے قریب سرکاری گاڑی پرسوارایس ایچ اوتھانہ بڑاگھر نے گرفتارکرلیا۔

ای پیپر دی نیشن