شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ضلع شیخوپورہ کی معروف دینی و سماجی شخصیت حاجی تاج دین گجر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے نام اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ ملک کے اندر جاری کشیدگی انتشار فتنہ فساد کے خاتمہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر آگے بڑھیں اور باہمی رقابت کو ختم کرکے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں تاکہ اندرونی وبیرونی دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں، قرآن نے واضح طور پر ہمیں یہ پیغام دیتے ہوئے اس بات کی تعلیم دی اور تلقین کی ہے کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اگر ان کے مابین اختلاف یا جھگڑا ہونے کی صورت میں فوری صلح کروادی جائے تاکہ شیطان مزید رخنہ ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے ملک و ملت کے اجتماعی مفاد اوراتحاد کیلئے دونوں رہنماؤں کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنے کا اعلان کرنا ہوگا۔