لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں سمیت حساس مقامات کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ،سول لائنز،اولڈ انار کلی، قلعہ گجر سنگھ و گلبرگ کے علاقوں کے گرجا گھروں اور حساس مقامات کا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا‘گرجا گھروں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔ا نہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریفنگ سمیت الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔ڈولفن،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں موثرگشت جاری رکھیں۔