فیروزوالہ( نامہ نگار) اپر چناب نہر خان پور میں نہاتے ہوئے18سالہ نوجوان حافظ قرآن ابوبکر ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ مہر کالونی ایمکو کا حافظ محمد سلیم کا بیٹا حافظ قرآن ابوبکر دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کے باعث خانپور نہر شیخوپورہ نہانے گیااور گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔ریسکیو عملے نے نعش تلاش کی مگر نہ مل سکی۔