24گھنٹے میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 307 چھاپے‘ 144 ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 307 چھاپے مارے،مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درج کرتے ہوئے 144 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوںسے 54 کلو گرام چرس، 290 گرام آئس اور 1683 لٹر شراب برآمد  کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم میں اب تک صوبہ بھر میں 23910 چھاپے مارے گئے۔مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 11137 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 11860 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے 7290 کلو گرام چرس، 120 کلو گرام ہیروئن،  250 کلو گرام افیون ،37 کلو 290 گرام آئس ، 142549 لٹر شراب بر آمد کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...