لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین نے کہا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر 7 کروڑ محنت کشوں کے دکھ درد کو سمجھے اور مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت مزدورں کیلئے صحت، تعلیم اور رہائش کا انتظام بھی یقینی بنائے اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے فوری روزگار سکیم کا اجراء بھی کیا جائے۔