جمعیت علماء ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی:صاحبزادہ ابوالخیرزبیر

May 20, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی۔ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر جے یو پی کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ نے یکم تا 7ستمبر ہفتہ گولڈن جوبلی ختم نبوت منانے کی منظوری دیدی۔ مبارک کیس میں کئے گئے فیصلے قوم کو قبول نہیں ختم نبوتؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک کے سیاسی معاشی، معاشرتی، اقتصادی حالات دگرگوں ہیں بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو قصداََمسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کی بیڑیاں ملک کے معاشی نظام کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں۔ سودی نظام ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور اقتصادی تباہی کا باعث ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے سود سے پاک اسلام کے آفاقی معاشی نظام کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ غزہ کے مظلوموں کی دارسی رسی کیلئے پاکستان کے غیور عوام دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔ جمعیت علماء  پاکستان کے ہزاروں نوجوان قبلہ اول پر اپنی جوانیاں نچھاور کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ فلسطین کے مظلوموں کا لہو ضرور رنگ لائیگا۔

مزیدخبریں