لاہور(کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے جامع مسجد شاہ زنجان میں ’’شان سیدناحضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام، اللہ کے جلیل القدر اور مقرّب ترین پیغمبروں میں سے ایک ہیں، جنہیں خلیل اللہ یعنی’’اللہ کے دوست‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ جنھیں اللہ تعالیٰ نے توحید کی دعوت پھیلانے کیلئے مبعوث فرمایا۔ حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے عراق، مِصر، شام،فلسطین سے لے کر عرب کی صحرائی وادیوں تک توحید کی دعوت عام کی۔