لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصل کی تیاری پر اپنے قرض اتارنے ہوتے ہیں۔ بچوں کی شادیاں اوراشیاء ضروری خریدنی ہوتی ہیں۔ حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ سرکاری نرخوں کے مطابق خریدے ۔پیپلز پارٹی کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم کسی کو بھی کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔