پارٹی منشور روٹی،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کا عزم :عابد حسین اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کے منشور روٹی،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کام کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کے سابقہ دور حکومت کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینظیر ایمپلائز سٹاک آپشن اسکیم کے اجراء جیسے قابلِ تحسین اقدام اٹھائے گئے تھے۔ اب بھی صدر مملکت عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن