قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا :عبد الغفار روپڑی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کشمیری رہنما ابو حمزہ کی قیادت میں مظفر آباد سے جامعہ القدس لاہور میں آنیوالے وفد سے گفتگو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمن ناصر قاری محمد فیاض پروفیسر عبد المجید اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور اس کا مقصد یہی تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ 75 سال سے کشمیری مسلمان الحاق پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم نے مظلوم کشمیری عوام کے ہاتھ باندھ کر کشمیریوں کو انڈین افواج کے سامنے پیش کر کے غداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومیں اپنے ملک اور وطن کو مضبوط کرتیں ہیں لیکن پاکستان کے حکمران اپنے ملک کمزور کررہے ہیں۔ حکومت کو کشمیر کے حوالے سے ایسی پالیسی بنانی چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی آزادی اور الحاق پاکستان کی خواہش پوری ہو سکے۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور آزادی کی اس تحریک کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن