لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین آزاد ریاست کے طور پر منظر عام پر آئے گا۔ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے حکومت کو چاہیے سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر مضبوط معاشی پالیسیاں تشکیل دیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ غیر ملکی قرضوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کردیا ہے۔ سود اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل کرکے آزاد اور خودمختار ریاست بنانے پر توجہ دی جائے۔ اپوزیشن ملک میں دوبارہ افراتفری اور انتشار کی سیاست شروع کر کے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں عوام بھوک سے مر رہی ہے یہ اقتدار کے لالچ میں اپنے وطن کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث کے مر کز ی سیکر ٹریٹ میں آئے ہوئے مختلف جمعیت کے عہدیدران، عمائدین سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔