گوجرانوالہ:پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے واسا ، یار مددگار کا احسن قدم 

May 20, 2024

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)پنجاب بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں خطرناک حد تک ہونے والی کمی کو دور کرنے کے لئے واسا اور یار مددگار کا احسن قدم، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور چیئرمین یار مددگار رضوان خواجہ نے ایک ایم او یو پر سائن کئے۔   چیئرمیں یار مددگار رضوان خواجہ نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں پائیلٹ پراجیکٹ رواں سال مون سون سے پہلے الفتح گرانڈ پیپلز کالونی میں بنایا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت شہر بھر کے مختلف پارکوں ،گرین بیلٹ اور کھیل کے میدانوں میں بھی زیر زمین پانی کی کمی دور کرنے کے لئے بہت سے ریچارج کنوں کی تعمیر کی جائے گی ۔جمع ہونے والے بارشوں کے صاف پانی کو جدید طریقہ پانی کے ٹینک اور بورنگ کی مدد سے زمینی پانی کی تہہ کو ری چارج کیا جائے گا ، اس پراجیکٹ کا مقصد زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے اور بارش کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔پہلے مرحلے میں واسا کے اشتراک سے گوجرانوالہ میں یہ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں اس موقع پر یم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے بتایا کہ یار مددگار کے اشتراک سے ہم نہ صرف پانی کے ضیاع کو روکیں گے بلکہ شہریوں کو زیر زمین صاف پانی کی وافر فراہمی بھی ممکن ہو گی۔

مزیدخبریں